قاری باسط کے بیٹے کی وفات پر وزیر اوقاف مصر کا اظھار تعزیت

IQNA

قاری باسط کے بیٹے کی وفات پر وزیر اوقاف مصر کا اظھار تعزیت

5:53 - November 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3519417
ایکنا: مصر کے وزیر اوقاف نے معروف مصری قاری، مرحوم شیخ عبدالباسط عبدالصمد کے صاحبزادے عصام عبدالباسط عبدالصمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، مصر کے وزیر اوقاف اسامہ الازہری نے قاری باسط کے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ داروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیع رحمت اور جنت الفردوس کی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور عزیزوں کے لیے صبر و سکون کی دعا بھی کی۔

صالح موتلو شن، ترکی کے سفیر برائے قاہرہ نے بھی عصام عبدالباسط کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے اپنی خوش‌الحانی کے ذریعے ترک نوجوانوں پر ایک پائیدار روحانی اثر چھوڑا جنہوں نے ان کی تلاوت سن کر پرورش پائی۔

انہوں نے فیس بک پر لکھا: انتہائی افسوس اور غم کے ساتھ مجھے یہ خبر ملی کہ استاد عصام عبدالباسط عبدالصمد، معروف قاری شیخ عبدالباسط عبدالصمد کے صاحبزادے، اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ میں اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے مغفرت و رحمت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کرتا ہوں۔

وزیر اوقاف مصر درگذشت پسر عبدالباسط را تسلیت گفت

 

اسی طرح سیمور نصیراف، مصر میں آذربائجانی اقلیت کے سربراہ نے بھی فیس بک پر تعزیتی پیغام میں لکھا: اللہ کے فیصلے پر ایمان کے ساتھ، ہمیں نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر ملی کہ استاد عصام عبدالباسط عبدالصمد، فرزندِ شیخِ جلیل عبدالباسط عبدالصمد وفات پا گئے۔ ان کے والد محترم ہی وہ شخصیت تھے جن کی بدولت میں مصر آیا۔ آج بھی آذربائیجان کے قراء میں شیخ عبدالباسط کی بلند مقام اور ان کی تلاوتوں کی ابدی گونج کو بے حد سراہا جاتا ہے۔

شیخ یاسر عبدالباسط عبدالصمد، جو مرحوم کے بھائی ہیں، نے ۹ آبان (۳۱ اکتوبر ۲۰۲۵ء) کو فیس بک پر بھائی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا: "إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ اللہ کے فیصلے پر ایمان کے ساتھ، میں اپنے بھائی، استاد عصام عبدالباسط عبدالصمد کے انتقال کی اطلاع دیتا ہوں جو آج، جمعہ ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

انہوں نے مزید لکھا: ان کی نمازِ جنازہ نمازِ جمعہ کے بعد مسجد ڈاکٹر مصطفی محمود، شہرکِ مہندسین میں ادا کی جائے گی۔ اے اللہ! انہیں بخش دے، ان پر رحم فرما، اور ان کا ٹھکانہ جنت بنا دے۔

وزیر اوقاف مصر درگذشت پسر عبدالباسط را تسلیت گفت

 (عصام اپنے والد قاری باسط کے ساتھ)

 

مرحوم کے والد، استاد عبدالباسط محمد عبدالصمد سلیم داوود نے ۱۹ سال کی عمر میں اپنی چچا زاد بہن فتحیہ عبدالعزیز عبدالصمد سے شادی کی تھی، جن سے گیارہ اولادیں ہوئیں — سات بیٹے: محمد اور جمال (جڑواں)، خالد، طارق، عصام، هشام اور یاسر؛ اور چار بیٹیاں: مرحومہ سعاد، فائزه، سعدیہ اور سحر۔ استاد عبدالباسط ان گیارہ بچوں کو محبت سے "أحد عشر کوکباً" (گیارہ ستارے) کہا کرتے تھے۔ ان کے بیٹوں میں سے طارق، هشام اور یاسر بھی اپنے والد کے انداز میں قاریِ قرآن ہیں اور انہی کے طرزِ تلاوت پر عمل کرتے ہیں۔/

 

4313962

نظرات بینندگان
captcha