احمد نعینع کی نادرست تلاوت کے بعد ردعمل

IQNA

احمد نعینع کی نادرست تلاوت کے بعد ردعمل

6:17 - November 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3519424
ایکنا: قاری طاروطی نے درخواست کی ہے کہ اہل قرآن میں تفرقہ اندازی سے پرہیز کریں۔

ایکنا نیوز کے مطابق معروف مصری قاری عبدالفتاح طاروطی نے قرآنِ کریم کے قارئین کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حالیہ تنازعے کے حوالے سے کہا ہے کہ تفرقه انگیزی اور باہمی اختلاف سے اجتناب کرنا سب اہلِ قرآن کی ذمہ داری ہے۔

عرب اخبار الدولہ نیوز کے مطابق، عبدالفتاح طاروطی جو شیخ القراء مصر کے نائب اور اتحادِ قراء و حفاظِ قرآنِ مصر کے سیکرٹری جنرل ہیں، نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا۔ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر احمد نعینع (مشہور مصری قاری و معالج) کی ایک تلاوت پر تبصرے کے باعث سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔

طاروطی نے بتایا کہ اتحادِ قراء کی سرکاری صفحے پر یہ خبر شیخ محمد صالح حشاد (صدرِ اتحاد) نے شائع کی تھی۔ میں نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تلاوت مسجد المرسی ابوالعباس، اسکندریہ سے براہِ راست نشر ہوئی تھی، اور بعض صارفین نے ان سے درخواست کی کہ اگر تلاوت میں کوئی غیر ارادی غلطی یا بھول ہوئی ہو تو اس پر روشنی ڈالیں۔

طاروطی نے کہا کہ تلاوت میں غلطی ایک انسانی امر ہے کہ قرآن کے کسی بھی قاری، خواہ چھوٹا ہو یا بڑا، سے سہو یا لغزش ہو سکتی ہے، مگر قرآنِ کریم اپنی جگہ غالب اور ناقابلِ شکست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدرِ اتحاد نے اپنی ذمہ داری کے تحت صرف علمی وضاحت پیش کی تھی کیونکہ اتحاد کا بنیادی مقصد قرآن کے الفاظ کو غلطیوں سے محفوظ رکھنا اور ساتھ ہی قراء کی عزت و مقام کا تحفظ ہے۔

طاروطی نے زور دے کر کہا کہ میں قاری محترم ڈاکٹر احمد نعینع کی ذاتی اور علمی حیثیت دونوں کا احترام کرتا ہوں۔ وہ ایک نہایت بلند مقام رکھنے والے اور باوقار قاری ہیں، جنہیں کوئی بھی شخص ہتک یا نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اہلِ قرآن کے درمیان موجود محبت، اخلاص اور تعلقاتِ روحانی پر اثرانداز نہیں ہوگا، کیونکہ ہم سب کو کتابِ خدا کی محبت اور قرآنی خدمت کی ذمہ داری ایک ہی دل اور نیت کے ساتھ جوڑتی ہے۔

طاروطی نے اپنے بیان کے اختتام پر سب سے اپیل کی کہ آئیں ہم اہلِ قرآن کے درمیان اختلاف نہیں بلکہ وحدت اور احترام کو فروغ دیں، ہمارا مشترکہ مقصد صرف قرآن اور اس کے خادمین کی خدمت ہے۔

دوسری جانب، شیخ محمد صالح حشاد (صدرِ اتحاد) نے بھی ایک الگ بیان میں کہا کہ اتحاد کی مجلس اس معاملے پر غور کے لیے جلد اجلاس بلائے گی تاکہ مناسب فیصلہ کیا جا سکے۔

ادھر قاری نعینع نے اس موضوع پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ میں اس بارے میں گفتگو نہیں کروں گا تاکہ مصری قراء کی عزت و وقار برقرار رہے۔/

 

4314020

نظرات بینندگان
captcha