آیت‌الله العظمی سیستانی کی جانب سے ایران و لبنان امداد کی نظارت

IQNA

آیت‌الله العظمی سیستانی کی جانب سے ایران و لبنان امداد کی نظارت

12:13 - March 26, 2026
خبر کا کوڈ: 3520097
نامور مرجع تقلید ایران اور لبنان کے لیے مالی امداد کی وصولی اور تقسیم کے طریقہ کار کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، تاکہ اس عمل کو منظم اور شفاف انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے فرات نیوز کے مطابق، ایک ایسے وقت میں جب ایران اور لبنان، جو امریکہ اور صہیونی رژیم کی مسلط کردہ جنگ کا سامنا کر رہے ہیں، کی حمایت کے لیے مذہبی اور سماجی اپیلوں کی ایک لہر اٹھی ہے، آیت‌الله العظمی سیستانی اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ نقد امداد کی جمع آوری اور تقسیم ایک باقاعدہ اور شفاف نظام کے تحت انجام پائے۔

اس سے قبل، اس عظیم مرجع کے نمائندوں نے عید الفطر کے جمعہ خطبات میں، جو کربلا، نجف، بغداد اور دیگر صوبوں میں دیے گئے، دینی اور انسانی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ایران اور لبنان کے عوام کی مدد کے لیے بھرپور حصہ لیں اور ان کی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کریں۔

امریکہ اور صہیونی رژیم کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مشترکہ فوجی جارحیت 9 اسفند 1404 کو شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں انقلاب کے عظیم رہنما آیت‌الله سید علی خامنہ‌ای شہید ہو گئے تھے۔/

نظرات بینندگان
captcha