ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "العہد" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے خیال ظاہر کیا : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلاف نظر کی موجودگی میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کا ہونا مشکل ہے جن کے ذریعے فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کی جا سکے ۔
انہوں نے مزید کہا : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گفتگو کا ایک خاص ہدف ہے لیکن حکومت کی حالیہ سوچ اور پالیسیاں اپوزیشن کے اہداف کے سراسر مخالف ہیں جن کی وجہ سے مزید سیاسی اختلافات جنم لیں گے۔
1347526