ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے عالمی نیٹورک "الکفیل" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا معلی میں امام رضا (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجالس اور عزاداری کے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں جن میں اہل بیت(ع) سے محبت رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔
اس سلسلے میں مختلف دستوں نے حرم حضرت عباس(ع) سے حرم حضرت امام حسین(ع) تک جلوس نکالا اور ںوحہ خوانی کے ساتھ ماتم داری کی ہے ۔
اسی طرح مختلف جگہوں پر منعقد ہونے والی مجالس عزا کے دوران سیرت امام رضا(ع) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور امام (ع) کی مصیبتوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔
1349966