بین الاقوامی گروپ : بحرین کے دارالحکومت منامہ میں "تعلیم قرآن کریم کی نبوی(ص) روشیں" کے عنوان سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «islammessage»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عالمی کانفرنس بحرین کی سپریم اسلامی امور کونسل کی کوششوں اور عالمی حفظ قرآن کریم انجمن کے تعاون سے منعقد کی جائے گی ۔
کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق اس کانفرنس میں ایک سو سے زائد مسلمان مفکرین شرکت کریں گے جب کے کانفرنس کے ضمن میں خصوصی نشستوں سمیت قرآن کریم کی خطاطی کے نسخوں کی نمائش بھی کی جائے گی ۔
اس کانفرنس کے دوران شرکا دنیا بھر میں قرآن کریم کی تعلیم کے حوالے سے فعال اداروں اور مراکز کے درمیان راوبط کے فروغ کے علاوہ تعلیم قرآن کریم کی جدید روشوں کا بھی جائزہ لیں گے ۔
1214948