سعودی عرب میں اسلامی آثار کے انہدام کا شرعی جواز صادر کر دیا گیا

IQNA

سعودی عرب میں اسلامی آثار کے انہدام کا شرعی جواز صادر کر دیا گیا

12:51 - October 23, 2013
خبر کا کوڈ: 1362
بین الاقوامی گروپ : سعودی عرب کے مفتی اعظم نے متنازعہ فتوی جاری کرتے ہوئے مکہ میں حرمین شریفین کی توسیع کے بہانے سے اسلامی تاریخی آثار کے انہدام کی اجازت دی اور دعوی کیا : حرمین شریفین میں تمام اسلامی آثار کو منہدم کرنے میں کسی قسم کا کوئی شرعی اشکال نہیں ہے ۔


ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ درحالنکہ کے سعودی حکام اپنی تاریخی رسم و رواج کو زندہ رکھنے اور "الجنادریہ"نامی فیسٹیول کے نام سے رقص و سرور کی محلفیں سجانے کے لیے ہر سال بے تحاشہ ریال اڑاتے ہیں ، سعودی مفتی اعظم عبد العزیز بن عبد اللہ شیخ نے مکہ میں مسلمانوں کے تاریخی ورثے کی اہمیت کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے شہر میں حرمین شریفین کی توسیع کے بہانے سے تمام اسلامی آثار کو محو کرنے کی اجازت دیتے ہوئے دعوی کیا : حرمین شریفین میں کسی بھی جگہ اسلامی آثار کو مٹانے میں نا صرف یہ کہ کوئی اشکال نہیں ہے بلکہ ضروری ہے ۔



1214935


نظرات بینندگان
captcha