ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ مشرقی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس کے آغاز میں شریعت و قانون یونیوسٹی کے چانسلر "علی ہادی" نے ایرانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا : گزشتہ چند سالوں کے دوران ایران میں قرآنی مباحث کے حوالے سے کافی پیشرفت ہوئی ہے لہذا ہمیں بھی قرآنی میدان میں انکی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔
بین الاقوامی اسلامی ثقافت و تعلقات مرکز کی جانب سے انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے حجت الاسلام و المسلمین احمدی شاہرختی نے کانفرنس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآن کریم کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا : ایران میں قرآنی علوم کی ترقی کی اصل وجہ اسلامی انقلاب ہے ۔