ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے الاھرام کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس اقوام متحدہ سے وابستہ "یونیسکو" ادارے کی جانب سے منعقد ہونے والی مادری زبان کی سالانہ کانفرنسوں کا حصہ ہے ۔
یونین آف اسلامک یونیورسٹیز کے صدر ڈاکٹر جعفر عبد السلام نے کہا : اس کانفرنس کا ہدف عصر حاضر کی زندگی میں قرآنی زبان کی اہمیت اور مشترکہ موقف کی خاطر مختلف علوم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے کی گئی کوششوں کا جائزہ لینا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مصر کے "عربی زبان "نامی کمپلیکس میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں اسلامی علوم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے سرگرم جامعہ الازہر کی ممتاز علمی شخصیات اور ادیب حضرات شرکت کریں گے ۔
66164