ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " fr.alakhbar " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ کانفرنس کے آگنائزر "شیخ سید تاندیان" نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا : اس کانفرنس کا ہدف السننکی قوم کی تہذیب و تمدن کا احیا کرنا اور طول تاریخ کے دوران اسلام کی تبلیغ و ترویج میں اس قوم کے کردار کو نمایاں کرنا ہے ۔
یہ کانفرنس آج اختتام پزیر ہوگی جبکہ کانفرنس کے شرکا قوم السننکی کی موریطانیہ اور جمہوریہ مالی میں آمد ، ان کا اسلام قبول کرنا اور اس دین الہی کی ترویج و تبلیغ میں ان کی کوششوں کا جائزہ لیں گے ۔
واضح رہے کہ اس قوم کا شمار افریقا کی قدیمی ترین قوموں میں ہوتا ہے اور اس وقت یہ لوگ موریطانیہ ، مالی اور سینیگال میں زندگی بسر کررہے ہیں ۔
1377747