ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے نیوز ایجنسی "روئیٹرز" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے ایک جج نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر روئیٹرز کو بتایا ہے کہ مصری عدالت نے ملک میں حماس کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔
یاد رہے کہ مصری حکام حماس کو ملکی سیکورٹی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس تنظیم کو صحرائے سینا میں سیکورٹی فورسز پر القاعدہ کے جنگنجؤوں کی جانب سے حملوں میں ملوث قرار دیتے ہیں ۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک دوسری عدالت نے ملک بھر میں حماس کے تمام دفاتر سیل کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
67711