ایکنا نیوز- العہد نیوز نے رپورٹ کیا کہ شیخ نعیم قاسم نے جمعرات کی شب اپنے پیغام میں کہا: غاصب اسرائیل اور متکبر امریکہ کبھی ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔
انہوں نے یہ بات "جمعیت کشافۃ الامام المہدیؑ" (امام مہدیؑ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن) کے اراکین سے خطاب میں کہی اور تاکید کی : ہم آپ کے ساتھ مل کر ہر چیلنج کا بہادری اور ایثار کے ساتھ مقابلہ کریں گے، اور خداوند متعال کے فضل سے ہمارا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا: آپ، یعنی امام مہدیؑ اسکاؤٹس کے اراکین کے ساتھ، فلسطین اور بیت المقدس ہمیشہ ہمارے حق کے راستے کی علامت رہیں گے، اور ہمارا طرزِ عمل خیر و بھلائی کو پورے خطے اور انسانیت کے لیے لائے گا۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: آپ کے ساتھ ہونے کی برکت سے غاصب اسرائیل اور متکبر امریکہ ہمیں ہرگز شکست نہیں دے سکتے، کیونکہ لبنان کی سرزمین کو شہداء کے خون سے سیراب کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنے وطن لبنان میں آزاد، خودمختار اور سربلند زندگی گزار سکیں اور اپنی بقا برقرار رکھ سکیں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا: تنظیم کشافۃ الامام المہدیؑ نوجوان نسل کی تربیت کے لیے روشنی کا منارہ ہے، جو انہیں اعلیٰ اخلاقی نمونوں کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ آپ کے تعاون سے ہم کامیاب ہوں گے اور ایسی امن کی فضا قائم کریں گے جو انسان اور سرزمین دونوں کی آزادی کے ساتھ ہو۔
واضح رہے کہ جمعیت کشافۃ الامام المہدیؑ حزباللہ کے ثقافتی ادارے کے زیرِ انتظام کام کرتی ہے اور لبنان کے مختلف علاقوں، خصوصاً جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافات میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔/
4311135