ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " ABC " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ میوزیم کی گورنگ باڈی کے رکن مصطفی فہور نے خیال ظاہر کیا : ہنر ایک عالمی مقولہ ہے جس کے اندر مختلف ادیان کے پیروکاروں اور ثقافتوں کو آپس میں قریب کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : یہ میوزیم آسٹریلیا کی ثقافت اور اسلامی ثقافت کے درمیان رابطہ قائم کرنے اور اس ملک کی ترقی میں مسلمان شہریوں کے کردار کو نمایاں کرنے اسی طرح مسلمانوں کے بارے میں رائج غلط تصورات کو ختم کرنے کے لیے تاسیس کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس میوزیم کی تعمیرات کا آغاز ۲۰۱۰ میں کیا گیا تھا جس کو ۳ سال کے عرصے کے بعد مکمل اور عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔
1382948