امام علی(ع) سے منسوب قرآن کا خطی نسخہ نجف میں چھپائی اور تقسیم ہوگا

IQNA

امام علی(ع) سے منسوب قرآن کا خطی نسخہ نجف میں چھپائی اور تقسیم ہوگا

8:27 - April 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1397777
بین الاقوامی گروپ: امام علی(ع) سے منسوب یہ نسخہ آستانہ مقدس امام علی(ع) کے تعاون سے نجف اشرف میں پبلش اور تقسیم ہوگا۔

ایکنا نیوز-آستانہ مقدس امام علی {ع} کی خبر کے مطابق خطی نسخوں کے قرآن کی چھپائی کا کام شروع کیا جارہا ہے اور اسی سلسلے میں سب سے پہلے امام علی(ع) سے منسوب نسخے کی چھپائی شروع کیا جا رہا ہے اور اس خوبصورت اور دیدہ زیب نسخے کو دنیا بھر میں تقسیم کیا جائے گا۔
ادارہ اوقاف کے سربراہ ،سید‌صالح الحیدری،جو اس پروجیکٹ کی سربراہی کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ اس کام کا مقصد آستانہ مقدس علوی کی  قدیم اور ثقافتی میراث کی حفاظت اور متعارف کرانا ہے ۔
پہلی ہجری سے متعلق اس نسخے کو پوری طرح اصل نسخے کی طرح ہی چھاپنے کا کام انجام دیا جا جائے گا اور حرم علوی میں آنے والے مہمانوں کو بھی دیا جا جائے گا۔
سید‌صالح الحیدری نے کہاکہ کتاب «مسائل الشیرازیات»اور  «المخطوط»  جو چوتھی ہجری سے متعلق ہے کی چھپائی بھی جلد شروع ہوگا۔

ٹیگس: امام ، علی ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha