ایکنا نیوز - سماء نیوز-فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا کی جیل میں دھماکے سے 2 قیدی ہلاک جبکہ جیل کے عملے سمیت 150 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔فلوریڈا کے علاقے پینساکولا کی کاؤنٹی جیل میں دھماکے کے باعث ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے وقت جیل میں 600 قیدی موجود تھے، جیل کے عملے سمیت 150 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔