ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " العالم" کے مطابق عراقی شھر بصرہ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس " مکاتیب و مذاہب میں وحدت اور تکفیریوں سے مقابلے کی ضرورت" منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں مختلف اسلامی ممالک سے بڑی تعداد میں مختلف مکاتیب فکر کے علماء کے علاوہ عیسائی اور صا ئبی مذاہب کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس کانفرنس میں امت اسلامی اور ادیان کے درمیان امن و محبت اور وحدت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بصرہ کے گورنر " ماجدالنصراوی" نے کہا کہ اس کانفرنس میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندوں کے علاوہ تمام مکاتیب فکر اور مختلف ادیان کے علماء کی شرکت خوش آئند ہے۔
آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ محمد فلک نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تکفیری سوچ اور افکار کی وجہ سے امت اسلامی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور اس کانفرنس کا مقصد ان مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے۔
جنوبی عراق سے اہل سنت کے نمائندہ عالم دین شیخ الشریفی نے وحدت امت پر تاکید کرتے ہوئے کہا :اسلام ہم سب کی پہچان ہے ،القاعدہ اور تکفیری گروہ سے کسی کا تعلق نہیں ۔ شیخ علی نجفی جو آیت اللہ بشیر نجفی کا نمائندہ ہے انہوں نے بھی اس کانفرنس کو اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے وحدت اسلامی پر تاکید کی ۔تھائی لینڈ سے شریک شیخ ابوذر نے اس قسم کی کانفرنس کے انعقاد کو مفید قرار دیا.