کویت کے باشندوں کا آیت اللہ سیستانی کی توہین پر احتجاج

IQNA

کویت کے باشندوں کا آیت اللہ سیستانی کی توہین پر احتجاج

17:33 - June 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1421718
بین الاقوامی گروپ: کویت کے اخبار " الجریدہ" میں آیت اللہ سیستانی کے حوالے سے توہین آمیز مقالہ چھپنے پر اعتراض کیا گیا

ایکنا نیوز-روزنامه «الوطن»  کے مطابق اخبار " الجریدہ" میں توہین آمیز مضمون چھپنے پر عوام نے مذکورہ اخبار کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں کویت کے بعض شیعہ ارکان پارلیمنٹ بھی شریک تھے ۔ مظاہرین نے کویت کے انفارمیشن منسٹرسے مطالبہ کیا کہ اس توہین آمیز مقالے کی اشاعت پر اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔  
روزنامه الجریده میں  «صالح القلاب»، نامی رایٹر جو اردن کے سابق بعثی وزیر رہ چکا ہے کا مقالہ گذشتہ روز شائع ہوا تھا جسمیں واضح طور پر آیت اللہ سیستانی کی توہین کی گئی ہے۔
مظاہرین نے رایٹر سمیت متعلقہ افراد کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

1420896

نظرات بینندگان
captcha