قرآنی نمائش میں بین الاقوامی شعبے کا آغاز اور پچیس ممالک کی شرکت

IQNA

قرآنی نمائش میں بین الاقوامی شعبے کا آغاز اور پچیس ممالک کی شرکت

11:55 - July 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1424615
بین الاقوامی گروپ: ادارہ برائے ثقافت اور اسلامی تعلقات کے ڈپٹی کے مطابق دفاع مقدس میوزیم میں منعقدہ نمائش کے بین الاقوامی شعبے میں پچیس ممالک شرکت کریں گے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور اسلامی تعلقات کے ڈپٹی، محمدحسین هاشمی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی شعبے کی افتتاحی تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی، ادارہ  ثقافت اور اسلامی تعلقات کے سربراہ ابراھیمی ترکمان اور اسلامی ممالک میں متعین کلچرل ایمبیسیڈرز شرکت کریں گے
هاشمی نے مزید بتایا:اس بین الاقوامی شعبے میں دو حصے شامل ہیں ایک قرآنی آرٹسٹ اور دوسرا قرآنی محققین ۔انہوں نے کہا کہ قرآنی آرٹسٹ کے حصے میں سترہ ممالک سے اہل ہنر شامل ہیں جنمیں
مصر، ترکی، لبنان، شام، فلسطین، اسپین، کروشیاء، تیونس،عراق، کویت، پاکستان، ملایشیاء، یوگینڈا، تنزانیہ، روس، هندوستان اور الجزائر جبکہ آٹھ ممالک سے قرآنی محققین کی شرکت متوقع ہے ۔
قرآنی نمائش کے شعبے میں خطاطی،تذھیب و آرائش،گرافکس وغیرہ شامل ہیں جبکہ تحقیق کےشعبے میں یونیورسٹی اساتذہ سطح کے محققین جنھوں نے تفیسر،ترجمہ اور دیگر حوالوں سے کام کئے ہیں کتاب اور مقالوں کے ساتھ اس حصے میں شامل ہیں  
ھاشمی نے اس نمائش کے مقاصد کے حوالے سے بتایا کہ عصر حاضر میں حالات کا تقاضا ہے کہ ہم قرآن کو محور بناتے ہوئے اسلامی ممالک کو قریب کرے تاکہ قرآنی ثقافت اور تعلیمات کے مطابق ممالک میں تعلقات قائم ہو۔   
ادارہ برائے ثقافت اور اسلامی تعلقات کے ڈپٹی نے اس نمائش کو اسلامی ممالک میں ایک بے مثال نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں شریک افراد کا انتخاب خانہ ہائے فرہنگ کے زریعے انجام پایا ہے اور بہت سے افراد میں سے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے گفتگو کے آخر میں کہا کہ اس سال نمائش کا معیار گذشتہ سالوں سے بہت بھترہے  
قابل ذکر ہے کہ بائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش بارہ دن تک جاری رہے گی۔

1424470

نظرات بینندگان
captcha