مسجدوں اور مزارات کو مسمار کرنے والے دہشت گرد ،استعماری آلہ کار ہیں ۔ علامہ ڈومکی

IQNA

مسجدوں اور مزارات کو مسمار کرنے والے دہشت گرد ،استعماری آلہ کار ہیں ۔ علامہ ڈومکی

11:56 - July 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1427286
بین الاقوامی گروپ: معصوم انسانوں کا خون بہانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ۔

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل اور مرکز تبلیغات اسلامی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے عراق میں مقدس مقامات ، شھر موصل میں حضرت یونس کے روضہ مبارک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ انبیائے الھی، اہل بیت اطھار اور صحابہ کرام کے مقدس مزارات کی اہانت کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے ۔ اپنے اخباری بیان میں مجلس وحدت کے سیکریٹری جنرل نے سامراجی قوتوں کی پالیسی " لڑاو اور حکومت کرو" کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے ۔ 
علامہ مقصود علی ڈومکی نے عراق میں داعش کی دہشت گردوں کے ہاتھوں بیگناہ اور معصوم افراد کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ سامراج کے ان ایجنٹوں کا مقصد دنیا میں اسلام کو بد نام اور چہرہ خراب کرنا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha