ایکنا نیوز- ماہ صیام کے حوالے سے بلوچستان کے دارالحکومت کویٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے ادارہ نظامت وثقافت بلوچستان میں ایک خوبصورت قرآنی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
اس قرانی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت اور کھیل مجیب الرحمن محمد حسنی نے قرآنی نمائش میں شرکت کرنے والے خطاطوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس مہینے میں اس نمائش میں شرکت ایک اعزاز سے کم نہیں ، انہو ں نے کہا کہ فن خطاطی ہمارا اسلامی کلچر ہے اور اس کے فروغ میں ہم ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں ۔
اس قرآنی نمائش میں بلوچستان کے نامور خطاطوں کے قرآنی فن پارے شامل تھے ۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ابوالفضل حسینی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر ادارہ نظامت و ثقافت کی جانب سے نمائش میں شریک خطاطوں اور دیگر افراد کے اعزاز میں افظارپارٹی بھی دی گئی ۔