حماس نے اسرائیلی ٹی وی کی نشریات ہیک کرکے زخمی فلسطینیوں کی تصویریں چلادیں

IQNA

حماس نے اسرائیلی ٹی وی کی نشریات ہیک کرکے زخمی فلسطینیوں کی تصویریں چلادیں

21:10 - July 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1430964
بین الاقوامی گروپ:اسرائیل کے عوام کو فلسطینیوں کی حالت زار دکھانے کیلئے حماس نے ایک مشہور اسرائیلی ٹی وی چینل کی نشریات ہیک کرکے اس پر زخمی فلسطینیوں کی تصویریں چلادیں

ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان-یروشلم (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے عوام کو فلسطینیوں کی حالت زار دکھانے کیلئے حماس نے ایک مشہور اسرائیلی ٹی وی چینل کی نشریات ہیک کرکے اس پر زخمی فلسطینیوں کی تصویریں چلادیں اور یہ پیغام بھی دیا کہ حماس کے حملوں کی وجہ سے اسرائیلی لمبا وقت پناہ گاہوں میں گزارنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ اسرائیل کی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حماس نے چینل 10 کی نشریات بند کرکے اس پر اپنے پیغامات اور تصاویر چلائیں۔ اس سے پہلے 2012ءمیں بھی غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران حماس نے اسرائیلی چینل 2 اور چینل 10 کی نشریاتی کو ہیک کرلیا تھا۔ اس سے پہلے اسرائیل بھی حماس کے چینل کو 2009ءمیں ہیک کرکے اس پر اپنا پراپیگنڈہ چلاچکا ہے۔

124552

ٹیگس: حماس ، اسراییل ، ہیک
نظرات بینندگان
captcha