ایکنا نیوز- رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے ساتھ ہی پاکستان کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کی شرکت کے ساتھ اعتکاف شروع ہوجاتا ہے ۔
اہل سنت اکثر تیسرے عشرے کے آغاز ہی سے اعتکاف شروع کرلیتے ہیں جبکہ اہل تشیع کا اعتکاف عام طور پر پچیس رمضان المبارک کے بعد شروع کیا جاتا ہے۔
کوئٹہ میں بھی مساجد اور امام بارگاہوں میں اعتکاف میں شرکت کرنے والوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور مختلف امام بارگاہوں میں بڑی تعداد میں نوجوان طلباء کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پر امام بارگاہوں اور مساجد میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
اعتکاف میں نماز اور قرآن کی تلاوت اور دعا وغیرہ کے علاوہ خصوصی طور پر اخلاق،احکام،سیاست،معارف اسلامی ،اسلامی بیداری اور عالمی حالات پر دورس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
اعتکاف میں رسول اکرم(ص) اور شان اہل بیت (ع)میں نوحہ اور شعر ومنقبت بھی پیش کئے جاتے ہیں۔