ایکنا نیوز- شعبہ مغربی ایشیاء- افغانستان کے شہر ہرات میں آیتاللهالعظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں حجتالاسلام هاشمی نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار سے عوام واقف ہوں گے لہذا اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی میں بھرپور عوامی شرکت ہم پر لازم ہے
حجتالاسلام هاشمی نے کہا : اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کے لیے زمین اور ہوا سے جدید ترین اسلحوں اور جنگی طیاروں سے بیگناہ عوام پر بم برسا رہا ہے،ہم اس وحشیانہ مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنطیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کو روکنے کے لیے فوری اقدام اٹھائیں۔
انہوں نے ماہ صیام اور شب ہائے قدر کی اہمیت اور فضایل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان مقدس راتوں میں ہم عبادت سے اعلی درجے حاصل کر سکتے ہیں۔
حجتالاسلام هاشمی نے افغانستان کے عوام سے اس مقدس مہینے میں یوم قدس ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔
قابل ذکر ہے کہ آیتاللهالعظمی مکارم شیرازی کے افغانستان میں نمائندے حجتالاسلام سیدعیسی حسینی مزاری نےحجتالاسلام سیدمحمد هاشمی کو ہرات میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا ہے ۔