عرب امارات ؛ مقابلہ ترتیل کے کامیاب قاریوں اور حافظوں میں انعامات کی تقسیم

IQNA

عرب امارات ؛ مقابلہ ترتیل کے کامیاب قاریوں اور حافظوں میں انعامات کی تقسیم

13:37 - July 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1434429
بین الاقوامی گروپ: مقابلہ «أفضل مرتل القرآن» میں کامیاب قاریوں کو ریڈیو «رأس الخیمه» کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں انعامات دیے گئے

ایکنا نیوز- روزنامه «الخلیج» کے مطابق ترتیل مقابلوں کی اختتامی تقریب گذشتہ جمعے کو افطار کے بعد راس الخیمہ شھر میں «شیخ عبدالملک بن‌کاید» ہال «بریرات»  کے علاقے میں منعقد ہوئی ۔
اس تقریب میں امارات کے بیس قاریوں کو جنمیں ایک سات سال کا قاری بھی موجود تھا کامیاب قاری کے عنوان سے انعامات دیے گئے ۔
چوتھا قومی مقابلہ ترتیل راس الخیمہ میں منعقد ہوا اور روزانہ چار سے پانچ بجے تک اس مقابلے کو برراہ راست نشر کیا جاتا تھا۔
650 بچے اور بچیاں ان مقابلوں میں شریک تھیں جنکی عمریں چھ سے پندرہ سال کی تھیں ، مقابلہ کا اہتمام راس الخیمہ کی وزارت اوقاف کی جانب سے کیا گیا تھا
راس الخیمہ ریڈیو کے ڈائریکٹر محمد غانم نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد قرآن کے حافظوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور یہ سلسلہ آنے والے سالوں میں بھی جاری رہے گا۔

1433979

ٹیگس: راس ، ترتیل ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha