
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المال نیوز» کے مطابق اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل «ایاد امین مدنی»،
نے پاکستان کے دورے پر کہا کہ اس موضوع پر پاکستانی اعلی حکام سے تبادلہ خیال کیا گیا
کنفرم تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہےلیکن متوقع طور پر آیندہ تین مہینے کے اندر اس علمی نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔
اسلامی کانفرنس کے نمائندے پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملے اور عالم اسلام بالخصوص غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے فلسطینی عوام کی حمایت کریتے ہوئے کہا کہ فلسیطنی عوام کو انکا حق ملنا چاہیے ۔
اسلامی کانفرنس کے ایاد امین مدنی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی اور اسلامی کانفرنس ممالک کے ممبر ملکوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔