اسرائیل مظالم کی مذمت / پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے

IQNA

اسرائیل مظالم کی مذمت / پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے

12:31 - August 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1438560
بین الاقوامی گروپ: صھیونی مظالم کے خلاف حیدر آباد میں مظاہروں کا انعقاد
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  «الجوار» کے مطابق دیگر شہروں کی طرح پاکستان کے شہر حیدرآباد کے مرکزی علاقے میں بھی صھیونی مظالم کے خلاف مظاہرہ ہوا جسمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے غزہ میں اسلامی تنظیموں کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے فلسطین میں  ایسی استقامت اور شجاعت کی مثال نہیں ملتی۔
مظاہرین نے صھیونی مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور عالمی اداروں کی  عورتوں اور بچوں کے قتل عام پر خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے ان کی خاموشی کو جرم قرار دیا۔
مظاہرین نے اسلامی ممالک سے اس مسئلے پر عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اور امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس جرم میں اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha