کراچی میں غزہ عوام کی حمایت اور صھیونی مظالم کے خلاف آج ملین مارچ ہوگا

IQNA

کراچی میں غزہ عوام کی حمایت اور صھیونی مظالم کے خلاف آج ملین مارچ ہوگا

8:56 - August 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1439897
بین الاقوامی گروپ: ملین مارچ میں سیاسی ،مذہبی ،شیعہ- سنی اور سول سوسائٹی سمیت اکثرسوشل گروپس اور تنظیمیں شریک ہوں گی۔

ایکنا نیوز- صھوینی مظالم کی مذمت اور غزہ میں مظلوم فلسطینیوں سے اظھار ہمدردی اور اظھار یک جہتی کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام آج سترہ اگست کو تین بجے شارع فیصل سے ملین مارچ کا آغاز ہوگا ۔

"ہم غزہ نہیں جاسکتے ۔لیکن شارع فیصل تو آسکتے ہیں " کے جملے سے جماعت اسلامی نے پاکستان کے تمام تنظیموں ،سیاسی و مذہبی پارٹیوں،  سول سوسائٹی اور تاجروں سمیت سب سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

اس ملین مارچ سے شیعہ سنی علماء جیسے علامہ عباس کمیلی، مفتی محمد رفیع عثمانی،علامہ مرزا یوسف حسین،مفتی منیب الرحمن،مفتی نعیم،علامہ ناظر عباس تقوی اورمولانا مفتی محمد وغیرہ خطاب کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز،پاکستان پیپلز پارٹی۔ تحریک انصاف،جمعیت علماء اسلام ، جماعت الدعوہ،سنی تحریک کے علاوہ کراچی چیمبر آف کامرس، سمال انڈسٹریز، ہیومن رائٹس فیڈریشن، ہندو،سکھ اور عیسائی برادری نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ٹیگس: مارچ ، ریلی ، کراچی ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha