ایکنا نیوز- شعبہ مرکزی ایشیاء- شهادت امام جعفر صادق(ع) کے حوالے سے افغانستان کے شہر مزار شریف میں مقابلہ کتاب خوانی منعقد کیا جارہا ہے ۔
تبیان ثقافتی مرکز کے اشتہار کے مطابق اس مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد ایک ہفتے کے اندر اپنا نام تبیان ثقافتی مرکز میں اندراج کراسکتے ہیں
مقابلہ بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے تبیان ثقافتی مرکز کے ہال میں منعقد ہوگا۔
اس مقابلے میں کامیاب افراد کو ولادت امام رضا(ع) کے موقع انعامات دیے جائیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ تبیان ثقافتی مرکز مزار شریف میں ایک فعال ادارہ سمجھا جاتا ہے جو مختلف مواقعوں پر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے پروگرام منعقد کرتے آرہے ہیں ۔