ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کی جانب سے فلسطینی مقاومتی شاعر کے انتقال پر تعزیتی پیغام

IQNA

11:29 - August 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1442001

ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کی جانب سے فلسطینی مقاومتی شاعر کے انتقال پر تعزیتی پیغام

بین الاقوامی گروپ: سمیح‌القاسم، کے انتقال پر ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کا اظھار دکھ اور ہمدردی

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی  کے پیغام میں کہا گیا ہے : فلسطین ایک شجاع اور پرجوش مقاومتی شاعر سے محروم ہوگیا ۔  «سمیح القاسم» اس دار فانی سے کوچ کرگئے لیکن اس مجاہد شاعر نے آخری سانس تک غاصبوں کو تسلیم نہیں کیا۔
اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے : اس عظیم شاعر نے قلم کو اسلحہ  اور غاصبوں کو نشانہ بنایا ۔ مقاومتی ادبیات میں آپکی شاعری سے نکھار آیا اور مجاہدین آپکے اشعار سے ہمت بلند کرتے ۔ امید کی جاتی ہے کہ فلسطین اس مجاہد شاعر کو کھبی فراموش نہیں کرے گا۔
اس تعزیتی پیغام کے آخر میں آیا ہے : «سمیح القاسم» کی رحلت پر ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی فلسطینی غیورعوام کو تعزیت پیش کرتا ہے ۔

1441705

ٹیگس: تعزیت ، فلسطین ، شاعر
نظرات بینندگان
captcha