نجف اشرف میں جواد ظریف اور آیت‌الله سیستانی کی ملاقات

IQNA

نجف اشرف میں جواد ظریف اور آیت‌الله سیستانی کی ملاقات

13:00 - August 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1443318
بین الاقوامی گروپ: ایرانی وزیر خارجہ کی نجف میں گذشتہ روزشیعہ مرجع آیت‌الله العظمی سید‌علی سیستانی سے ملاقات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق محمد جواد ظریف نے آیت‌الله العظمی سید‌علی سیستانی سے ملاقات میں علاقایی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
اس ملاقات میں جواد ظریف نے عراق کی صورتحال پر بھی گفتگوکی اور شیعہ مرجع کی کوششوں  کو سراہا ۔
نجف اشرف کے دورے میں محمد  جواد طریف دیگر علماء جیسے  آیت‌الله العظمی فیاض، آیت‌الله العظمی نجفی
اور آیت‌الله العظمی حکیم سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ  اپنے ہم منصب هوشیار زیباری کی دعوت پر عراق کا دورہ کر رہے ہیں ۔
ایرانی مذکراتی ٹیم اس رسمی دورے میں عراق کے اعلی حکام سمیت نئے وزیر اعظم «حیدر العبادی» سے بھی ملاقات کریں گی، اسکے علاوہ سابق وزیر اعظم نوری المالکی،پارلیمانی سربراہ سلیم الجبوری، عراقی صدر فواد معصوم،عراقی سپریم کونسل کے سربراہ عمار الحکیم اور ابراھیم جعفری سے ملاقات بھی پروگرام میں شامل ہے۔

1443004

نظرات بینندگان
captcha