6500 اسکولوں میں خواتین نماز جماعت کی امامت میں مصروف عمل

IQNA

6500 اسکولوں میں خواتین نماز جماعت کی امامت میں مصروف عمل

10:43 - August 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1443671
بین الاقوامی گروپ: ایران کے ادارہ ثقافت،تعلیم وتحقیق اورنماز کمیٹی کے سیکریٹری کے مطابق ائمه جماعت اور بالخصوص نماز جماعت کی تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس وقت 6500 خواتین نماز جماعت کی امامت کر رہی ہیں۔

ایکنا نیوزسے گفتگو میں ادارہ ثقافت،تعلیم وتحقیق اورنماز کمیٹی کے سیکریٹری سید محمد عبداللهی نے کہا : ادارہ ثقافت،تعلیم وتحقیق اورنماز کمیٹی کے درمیان معاہدے کے مطابق ۵۰۰ سو اسکولوں کےامام جماعت کو پروگرام کے تحت چوبیس گھنٹوں کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
عبداللهی کے مطابق پہلا مرحلہ جون کو مشہد مقدس میں کرانے کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں چار سو ائمه جماعت شریک تھے ۔
پروگرام کے مطابق ان تربیتی کورسز میں «اسکولوں میں تبلیغی مواقع»، «نماز کی اہم ضروریات اور امام جماعت»، «نماز کے حوالے سے مختصر اور مفید تقاریر کی مہارت»، «احکام نماز کی ترجیحات اور ترتیب»، «درست قرآت اور خوبصورت انداز سے نماز پڑھنے کا انداز » پر تربیتی کورسز کرانے کا سلسلہ شامل ہے
ادارہ ثقافت،تعلیم وتحقیق اورنماز کمیٹی کے سیکریٹری کے مطابق اس مرحلے کا دوسرا پروگرام چھبیس اگست سے اٹھائیس اگست تک مشہد میں جاری رہےگا اور اس مرحلے میں بھی ۴۲۰ امام جماعت شرکت کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا: اس سلسلے کا تیسرا پروگرم جو خواتین کے لیے مخصوص ہے انتیس سے اکتیس اگست تک مشہد میں منعقد کیا جائے گا جسمیں چار سو طالبات جو مختلف اسکولوں میں امامت بھی کررہی ہیں اس میں شریک ہوں گی اور چوتھے مرحلے میں تین سو خواتین امام جماعت تین سے چھ ستمبر کو قم میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گی۔
عبداللهی کا کہنا ہے کہ تیرہ ہزار طلباء اور چھ ہزار پانچ سو طالبات مختلف اسکولوں میں امام جماعت کے فرائض انجام دے رہی ہیں، ان سلسلہ وار اسپشل کورسز میں شرکت کریں گی اور اسکے بعد صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے پروگرام کا سلسلہ بھی سال کے آخر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا: ہماری کوشش ہے اسکولوں کے بیس ہزار ائمه جماعت کے لیے  ایک دو روزہ پروگرام کا اہتمام بھی کرایا جائے  ۔

1443116

نظرات بینندگان
captcha