مصری مفتی کی جانب سےیورپی اتحاد کے سربراہ کو قرآن مجید کے ترجمے کا تحفہ

IQNA

مصری مفتی کی جانب سےیورپی اتحاد کے سربراہ کو قرآن مجید کے ترجمے کا تحفہ

8:58 - September 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1449097
بین الاقوامی گروپ: اطلاع رساں ادارے «الاهرام» کے مطابق مصری مفتی شوقی علام نے بروکسل دورے کے موقع پر یورپی اتحاد کے سربراہ هرمان ون رمپوی کو قرآن مجید کے انگریزی ترجمے کا نسخہ پیش کیا

ایکنا نیوز- مصری مفتی کے اس دورے کا مقصد یورپ میں اسلام کے درست چہرے کو پیش کرنا بتایا جاتا ہے ۔ ھرمان ون رمپوی سے ملاقات میں مصری مفتی نے کہا : اسلام کے بارے میں ایسے لوگوں کا اظھار خیال اور موقف پیش کرنا جو اسکی صلاحیت ہی نہیں رکھتے درست نہیں اور اس بحران سے نکلنے کے لیے اسلام کا درست چہرہ پیش کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کو درست شکل میں پیش کرنے کے حوالے سے مصری دارالافتاء ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے اور ہم اسلام اور اسلامی خلافت کے نام پر ہر قسم کے تشدد اور شدت پسندی کو رد کرتے ہیں
اس ملاقات میں مصر کے مفتی اعظم نے قرآن مجید کے انگریزی ترجمے کے علاوہ فرنچ اور انگریزی ترجموں میں دارالافتاء پبلیکیشنز کی کتابوں کا سیٹ بھی تحفے میں پیش کیا۔

1448750

ٹیگس: قرآن ، تحفہ ، یورپی
نظرات بینندگان
captcha