ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق احمد المسلمانی کا کہنا ہے کہ ریڈیو بی بی سی اور بعض دیگر چینلز داعش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسلام کی توہین کی خاطر اسلام خلافت کا لفظ استعمال کر رہے ہیں
انہوں نے کہا : میڈیا داعش کے نام کے بجائے کہتا ہے کہ اسلامی خلافت نے قتل کیا ، ظلم کیا اور فلاں کام کیا ۔
مصری جرنلسٹ کا کہنا ہے : یورپ میں لوگ جب اخبار دیکھتے یا پڑھتے ہیں تو انکے زہنوں میں یہ تصور پیدا ہوتا ہے کہ اسلامی خلافت قتل و غارت کر رہی ہے
احمد المسلمانی نے کہا: مغرب کی کوشش ہے کہ داعش کے بجائے اسلامی خلافت کا لفظ استعمال کرے تاکہ ان تمام نا درست کاموں کو اسلام سے نسبت دے سکے
انہوں نے مزیدکہا: بی بی سی چینل داعش کی جگہ اسلامی خلافت کا لفظ استعمال کرکے براہ راست اسلام سے دشمنی کا ثبوت دے رہا ہے.