مصر میں قدیم قرآنی نسخے کی دریافت

IQNA

مصر میں قدیم قرآنی نسخے کی دریافت

14:05 - September 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1454438
بین الاقوامی گروپ: مصری استاد کے مطابق اسکے پاس موجود قرآنی نسخے میں آیات،پارے اور سوروں کا نمبردرج نہیں۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البدیل» کے مطابق مصر کے شہر طنطا کے پرائمری اسکول کے استاد  اسامه محمد محیی‌الدین الحسینی کا کہنا ہے کہ اسے اپنے دادا «احمد احمد الهرمیل»(متوفی  سال 1970 ء)  سے وراثت میں ایک قدیم قرآنی نسخہ ملا ہے جو تزئین شدہ اور انتہائی پرانا نسخہ ہے
استاد نے اس حوالے سے کہا : مرحوم احمد احمد الهرمیل نے اس قرآن کو اپنے والد سے جو حج کے دوران وفات پاگئے تھے اس سے حاصل کیا تھا
مصری اسکول کے استاد نے مزید کہا : یہ قرآن مجھے اپنے اجداد سے ملا ہے جو ہاتھوں سے لکھے ہوئے اور نادر نسخہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا : اس نسخے میں کسی آیت ،سورہ یا پارے کا نمبر درج نہیں اور صرف آیات کی جگہ نقش و نگار اور تزئین و آرایش سے کام لیا گیا ہے
اسامه محمد محیی‌الدین الحسینی نے آخر میں کہا : اگرچہ میں اس قرآن کو سنبھال رہا ہوں لیکن اسکی درست حفاظت کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے.

1454228

ٹیگس: قرآن ، نسخے ، مصر
نظرات بینندگان
captcha