یا علی نے دشمن پر لزرہ طاری کر دیا، زبردست کوریج

IQNA

یا علی نے دشمن پر لزرہ طاری کر دیا، زبردست کوریج

13:09 - October 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1456228
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران میں یاعلی نامی نئے کروز میزائل کی رونمائی سے صیہونی حکومت پر لرزہ طاری ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا-العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے تاکید کی ہے کہ ایران میں یاعلی نامی میزائل کی رونمائی سے اسرائیل کے حلقوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ واضح رہے سپاہ پاسداران نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس کے ماہرین نے ایک کروز میزائل کی جدید کاری کرکے ساتھ سو کلومیٹر تک مارکرنے والا میزائل تیار کرلیا ہے جو زمیں، فضا اور سمندر سے مار کرسکتا ہے یہانتک کہ ڈرون طیارون سے یہ بھی یہ میزائل فائر کیا  جاسکتا ہے اور اسے نیوی گیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یاعلی نامی کروز میزائل فضا میں اپنے راستے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صیہونی حکومت کے سکیورٹی ذرائع نے صیہونی اخبار معاریو سے کہا ہے کہ ایران کا یہ نیا میزائل اسرائیل کے فوجی اڈروں کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے اور ایران اس میزائل سے یہ اسرائیل کے فوجی مراکز کو نشانہ بناسکتا ہے تاہم اسرائیل کو سب سے زیادہ ڈر اس بات ہے کہ کہیں ایران یہ میزائل حزب اللہ کو نہ دے دے۔ صیہونی اخبار معاریو نے صیہونی حکام سے کہا ہےکہ ایران سے آنے والی خبروں پر سنجیدگی سے غور کریں کیونکہ ایران نے ثابت کردیا ہےکہ وہ اپنے سائنس دانوں کی توانائیوں سے استفادہ کرکے ایسے ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوجاتا  ہے جس پر سب حیران رہ جاتے ہیں۔

34781

نظرات بینندگان
captcha