ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق انسانی حقوق کا دعویدار یورپ کے تقریباً ہر ملک میں اسلامی لباس کے خلاف مہم زوروں پر ہے اور تازہ واقعے میں فرانس کے دارلحکومت میں فائرنگ آرٹ کے ایک شو میں نقاب اوڑھنے والی عرب خاتون کو شو کے عین درمیان اٹھا کر باہر نکال دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ شو مشہور تھیٹر اوپرا بیسٹل میں پیش کیا جارہاتھا ۔سب سے اگلی قطار میں بیٹھی خاتون نے اپنی مذہبی روایت کے مطابق برقعہ پہن رکھا تھا لیکن کچھ فنکاروں ان کی موجودگی میں کام کرنے سے انکار کر دیا اور اس بات پر اصرار کیا کہ انہیں باہر نکال دیا جائے ۔ انتظامیہ نے انہیں پیشکش کی وہ یا تو نقاب اتار دیں یا باہر نکل جائیں ۔خاتون نے مہنگی ترین ٹکٹوں کی خریداری کے باوجود نقاب اتارنے کی بجائے باہر جانے کو ترجیح کی اور ٹکٹ کی رقم یا کسی ہر جانے کا مطالبہ کئے بغیر احتجاجاً باہر چلی گئی ۔دیگر مغربی ممالک کی طرح فرانس 2011سے نقاب پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیاجا تا ہے۔