حج اسلامی دنیا سے ایران کو جدا کرنے پر مبنی سازش اور اسلام دشمنوں کی جانب سے پیدا کردہ شکوک و شبہات مٹانے کابہترین موقع ہے۔ رہبر معظم

IQNA

حج اسلامی دنیا سے ایران کو جدا کرنے پر مبنی سازش اور اسلام دشمنوں کی جانب سے پیدا کردہ شکوک و شبہات مٹانے کابہترین موقع ہے۔ رہبر معظم

19:51 - October 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1465128
بین الاقوامی گروپ:اسلام دشمنوں کی جانب سے پیدا کۓ جانے والے شکوک و شبہات کے مقابلے کے لۓ منصوبہ بندی کرنا ایک اہم ضرورت ہے

ایکنا نیوز- رہبری سایٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کو اسلامی دنیا سے ایران کو جدا کرنے پر مبنی سازش اور اسلام دشمنوں کی جانب سے پیدا کردہ شکوک و شبہات کے مقابلے نیز مخاطبوں کی معنوی اور فکری ضروریات پوری کۓ جانے کا بہترین موقع قرار دیا ۔

حج کمیٹی کے حکام نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر فرمایا کہ مخاطبین کی فکری اور معنوی ضروریات پوری کۓ جانے نیز اسلام دشمنوں کی جانب سے پیدا کۓ جانے والے شکوک و شبہات کے مقابلے کے لۓ جدّت پسندانہ زاویۂ نگاہ کے ساتھ حج کی کارکردگی میں اضافے کے لۓ منصوبہ بندی کرنا ایک ضرورت ہے۔  رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ اور دنیائے اسلام کے درمیان دیوار کھڑی کرنا  ملت اسلامیہ کے اتحاد کے دشمنوں کی ایک چال ہے اور سب کو اس جعلی دیوار کو ڈھانے اور دشمنوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے غلط تصورات اور عقائد میں تبدیلی  کے لۓ حج کے موقع پر ملت اسلامیہ کے عظیم اجتماع سے بطریق احسن فائدہ اٹھایا جانا چاہۓ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اتحاد بین المسلمین کو آج کی اسلامی دنیا کی ایک اہم حقیقی ضرورت قرار دیا اور فرمایا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اوربھائی چارہ دین اسلام کے اصولوں میں شامل ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ اتحاد بین المسلمین کے معنی مختلف اسلامی فرقوں کے اپنے اپنے مذہبی عقائد سے روگردانی کے نہیں فرمایا کہ اتحاد بین المسلمین اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک بنیادی نعرہ ہے اور اس کا مطلب ہے کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے دشمن نہ بنیں اور عالمی مسائل میں ایک دوسرے کی حمایت کریں۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ دشمن کی مختلف اور پیچیدہ تبلیغات کے مقابلے میں صرف کتاب لکھنا کافی نہیں اور جدید انداز میں ان سازشوں کا مقابلہ ضروری ہے۔

1464905

 

ٹیگس: رہبر ، حج ، دشمن
نظرات بینندگان
captcha