ایکنا نیوز- مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے مطابق بعض زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی بادشاہ ملک عبدالله بن عبدالعزیز نے آیتالله هاشمی رفسنجانی کے خط کے جواب میں شیخ النمر کی پھانسی کی سزا معطل کرنے کا حکم صادر کیا ہے
اس حوالے سے باقاعدہ طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ، تاہم بعض میڈیا زرائع کی جانب سے مذکورہ خبر کو رد کیا گیا ہے
فوجی عدالت سے شیخ النمر کو سزا کا حکم سنائے جانے کے بعد آیتالله هاشمی رفسنجانی سمیت عالم اسلام کی بہت سی شخصیات نے الگ الگ پیغامات اور خطوط کے زریعے سے سعودی بادشاہ سے اس سزا پر تجدید نظر کی درخواست کی ہیں۔