شيعہ نامور عالم دين ٫٫شيخ فخر الدين محمد بن حسن بن شہيد ثانی ٬٬ كی وفات ( ۱۰/ذيقعدہ ۱۰۳۰ ھ-ق)

IQNA

شيعہ نامور عالم دين ٫٫شيخ فخر الدين محمد بن حسن بن شہيد ثانی ٬٬ كی وفات ( ۱۰/ذيقعدہ ۱۰۳۰ ھ-ق)

12:54 - November 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1604077
فخر الدين كے لقب سے مشہور شيخ ابو جعفر محمد بن حسن بن شہيد ثانی كے والد كتاب معروف معالم الاصول كے مٶلف شيخ حسن اور ان كے دادا محترم كتاب شرح لمعہ كے مٶلف شہيد ثانی ہیں
فخر الدين كے لقب سے مشہور شيخ ابو جعفر محمد بن حسن بن شہيد ثانی كے والد كتاب معروف معالم الاصول كے مٶلف شيخ حسن اور ان كے دادا محترم كتاب شرح لمعہ كے مٶلف شہيد ثانی ہیں وہ فقیہ ،محدث ،متكلم ،اديب شاعر اور اپنے والد اور مرزا محمد استر آبادی كے شاگردوں میں سے تھے –شيخ فخر الدين نے كئی كتابوں كی تاليف كی ہے جن میں سے بعض كے نام یہ ہیں :كتاب الستقصاء الاعتبار فی شرح الاستبصار ،تزكیہ الراوی ،حاشیہ من لا يحضر الفقیہ اور ديوان اشعار –اس عالم ربانی نے ۵۰ سال كی عمر میں مكہ معظمہ میں وفات پائی اور ان كو اپنے استاد مرزا استر آبادی كے نزديك اور حضرت خديجہ ۜ كے مرقد كے جوار میں دفنا ديا گيا -
نظرات بینندگان
captcha