نیویورک پری الیکشن میں مسلمان حامی نمایندے کامیاب

IQNA

نیویورک پری الیکشن میں مسلمان حامی نمایندے کامیاب

6:30 - June 25, 2026
خبر کا کوڈ: 3520367
ایکنا: فلسطینی نژاد امریکی سماجی کارکن عبیر قواس نے نیویارک ریاستی سینیٹ کی نشست کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے ابتدائی انتخابات میں اپنے حریف کو شکست دے دی۔

ایکنا نیوز- مرکز اطلاعات فلسطین کے حوالے سے، عبیر قواس نے نیویارک کے علاقے کوئنز کے انتخابی حلقہ نمبر 12 سے ریاستی سینیٹ کی نشست کے لیے ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

اس انتخابی مقابلے میں عبیر قواس نے اپنے حریف استیون راگا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی، جو آئندہ عام انتخابات کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اس کامیابی کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ عام انتخابات رواں سال نومبر میں منعقد ہوں گے، جبکہ حلقہ نمبر 12 کو ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے، جہاں پارٹی کو روایتی طور پر نمایاں حمایت حاصل رہی ہے۔

عبیر قواس فلسطینی نژاد امریکی سماجی اور سیاسی کارکن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں رہائش (ہاؤسنگ)، سماجی انصاف اور مہاجرین کے حقوق جیسے اہم عوامی مسائل کو مرکزی حیثیت دی، جس کے باعث انہیں مختلف سماجی حلقوں اور تارکینِ وطن برادریوں کی حمایت حاصل ہوئی۔/

 

4360147

نظرات بینندگان
captcha