بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق مندرجہ ذيل متن میں قائد انقلاب اسلامی كی تفسيری آراء كو ٫٫ تفسير رھبر ٬٬ بلاگ پيش كيا گيا ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
انما وليكم اللہ و رسولہ و الذين آمنوا الذين يقيمون الصلاة و یٶتون الزكوة و ھم راكعون ﴿ مائدہ ۵۵ ﴾
دين كا بنيادی ترين مسئلہ ، مسئلہ ولايت ہے كيونكہ ولايت ظل توحيد ہے اور ولايت يعنی ايسی چيز كی معاشرہ پر حكمرانی جو خدا سے متعلق ہے اور پھر خدا سے پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پھر ولی مٶمنين تك پہنچی ہے ﴿۱﴾
ولايت كا لفظ اور مضمون ہی واقعہ غدير میں بيان ہوا اور پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس تاريخی واقعہ میں حكومت كو ولايت سے تعبير كرتے ہوۓ امير المٶمنين علیہ السلام كو منصوب كيا اور فرمايا ٫٫ من كنت مولاہ فہذا علی مولاہ ٬٬ عربی زبان اور دوسری زبانوں میں بھی حكومت ، زمامداری اور حكمرانی جيسے كلمات موجود ہیں جن كا مقصد شخص يا گروہ كا كسی معاشرہ پر حكومت كرنا مراد ليا جاتا ہے ۔ اور اسی مفہوم كو ادا كرنے كے لیے كئی تعبيرات لائی جاتی ہیں كہ ہر تعبير كا كسی خاص جہت كی طرف اشارہ ہوتا ہے اسلام میں سب سے زيادہ كلمہ ولايت كو بيان كيا گيا ہے اس حديث ہو يا آيت ، ٫٫ انم اوليكم اللہ و رسولہ ٬٬ میں ہو حكومت كو ولايت كا نام ديا گيا ہے ﴿۲﴾ اور ولايت كا معنی یہ ہے كہ دو چيزوں كا ايك دوسرے كے نزديك اور قريب ہونا اسلام نے حكومت كو ولايت سے تعبير كيا اور ا س شخص كو جو اس حكومت كا سربراہ ہے اسے والی ، ولی اور مولی يعنی ولايت كے مشتقات سے تعبير كيا ہے ۔
اس كا مطلب كيا ہے ؟
اس كا مطلب یہ ہے كہ اسلام كے سياسی نظام میں وہ شخص جس كے ہاتھ عنان اقتدار ہے اور وہ لوگ جن پر وہ حكومت كر رہا ہے ان دونوں میں ايك ايسا ارتباط اور تعلق قائم ہو جو قابل انفصال نہ ہو ، ولايت اس وقت ہو گی جب والی يا ولی اور ان لوگوں كے درميان جن پر اسے ولايت دی گئی ہے گہرا تعلق اور شفقت اور محبت كا رشتہ قائم ہو جس طرح پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ كے دور كے مسلمانوں كے درميان قائم تھا يعنی لوگوں میں سے ہی ہو جو مسئلہ ولايت اور حكومت كا عہدہ دار ہو اور حاكميت اسلام كا دارو مدار اسی پر ہے ۔ ﴿ ۳ ﴾
۱ ﴾ عوام كے جمع غفير سے ملاقات میں ارشاد فرمايا ﴿ ۳۶ /۱/ ۱۳۷۰﴾ ھ ش ۔
۲ ﴾حديث پيغمبر كی طرف اشارہ ہے ۔
۳ ﴾ اسلامی حكومت كے اعلی عہديداروں سے خطاب ﴿ ۶ /۲ /۱۳۷۶ ھ ش ﴾ ۔
205467