مصر میں '' ادبيات اسلامی'' كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

IQNA

مصر میں '' ادبيات اسلامی'' كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

12:40 - July 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1666192
بين الاقوامی گروپ: يكم جالائی ۲۰۰۸ء كو مصر میں '' ادبيات اسلامی'' كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی كانفرنس شروع ہوئی۔ یہ كانفرنس الازہر يونيورسٹی كے سابق چانسلر '' احمد عمر ہاشم'' كی سربراہی میں منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے مصر كے روزنامہ '' الاخبار'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تين روزہ كانفرنس میں اسلامی اور عربی ممالك سے محققين ، ادباء اور شعراء شركت كر رہے ہیں جو ادبيات عرب اور اسلامی ممالك كے عصر حاضر كی ادبيات پر نقد اور بحث و گفتگو كریں گے۔ ادبيات اسلامی كی عالمی انجمن كے صدر '' عبدالقدوس ابو صالح'' نے گزشتہ روز اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں ادبيات عرب اوراسلامی ادبيات كی حفاظت كرنا چاہیے۔
267352

نظرات بینندگان
captcha