بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب احسان اوغلو نے كہا اسرائيلی ٹی وی كے چينل نمبر ۱۰ كی طرف سے پيغمبر اسلام (ص) كی توہين كے بعد حضرت مسيح (ع) اور حضرت مريم(س) كی توہين سے دنيا كے سامنے اسرائيل كاقوم پرست چہرہ سامنے آيا ہے۔ جناب اوغلو نےمزيد كہا كہ اسرائيل انبياء كرام كی توہين كر كے اديان كے پيروكاروں كے درميان فتنہ ايجاد كرنا چاہتا ہے۔ ياد رہے كہ اسرائيلی ٹی وی كے چينل نمبر ۱۰ نے پہلے پيغمبر اسلام (ص) كی توہين اور اس كے بعد حضرت مسيح (ع) اور حضرت مريم (س) كی توہين كی ہے اور اس توہين كے نتيجے میں عيسائيوں اور مسلمانوں كی طرف سے شديد رد عمل سامنےآيا ہے۔
370970