فلسطين میں طباعت كی اغلاط كی وجہ سے قرآنی نسخے كی جمع آوری

IQNA

فلسطين میں طباعت كی اغلاط كی وجہ سے قرآنی نسخے كی جمع آوری

14:24 - July 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1799739
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے ايك قرآنی نسخے كو جمع كرنے كے احكامات جاری كئے ہیں۔ اس قرآنی نسخے كو جمع كرنے كی وجہ اس میں موجود طباعت كی اغلاط بتائی گئی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " معا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فلسطين كے وزيراوقاف و مذہبی امور" محمود الہباش" نے اس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قرآنی نسخے كو " الازہر يونيورسٹی سے وابستہ" دارالتراث العربی" پبلشرز نے شائع كيا ہے۔ اس قرآنی نسخے میں كلمہ " فأحيا" كی بجائے غلطی سے كلمہ" فأجيا" استعمال ہوا ہے۔
تمام فلسطينی شہريوں سے اپيل كی گئی ہے كہ اگر ان كے پاس یہ قرآنی نسخہ موجود ہے تو وہ فلسطين كے مختلف شہروں میں وزارت اوقاف كے دفاتر میں یہ نسخہ جمع كروا دیں۔
430921

نظرات بینندگان
captcha