اصفہان كی چھٹی قرآنی نمائش میں قرآن كريم كے ۵۰۰ خطی نسخوں كی نمائش

IQNA

اصفہان كی چھٹی قرآنی نمائش میں قرآن كريم كے ۵۰۰ خطی نسخوں كی نمائش

11:20 - September 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1821627
فكرونظر گروپ: اصفہان كی چھٹی قرآنی نمائش كے شيخ بہائی ہال میں اصفہان كی لائبريری كے اسٹال نمبر ۱۰۱ پہ قرآن كريم كے ۵۰۰ خطی نسخوں كو ركھا گيا ہے۔
خطی نسخوں كے اسٹال كے انچارج "محمد علی ہدايت" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اصفہان سے بات چيت میں ان ۵۰۰ خطی نسخوں كی نمائش كو دو حصوں میں قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايك حصے میں قديمی خطی نسخے اور دوسرے حصے میں جديد قرآنی نسخے ركھے گئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس اسٹال پہ مختلف زبانوں اور مختلف ممالك میں چھپنے والے قرآنی نسخوں كو ركھا گيا ہے۔ ہدايت نے ان خطی نسخوں كے حجم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سب سے چھوٹا قرآنی نسخہ ۲by۳ سينٹی میٹر ہے اور سب سے بڑا قرآنی نسخہ ۷۰by۸۵ سينٹی میٹر ہے۔
458387
نظرات بینندگان
captcha