برطانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے غير ملكی پبلشروں سے تعاون كا جائزہ

IQNA

برطانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے غير ملكی پبلشروں سے تعاون كا جائزہ

21:42 - April 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2109329
ثقافتی گروپ: لندن كی چاليسویں بين الاقوامی كتب نمائش كے دوران برطانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر نے غير ملكی پبلشروں سے بات چيت كرتے ہوئے دو طرفہ تعاون كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق لندن كی تين روزہ كتابوں كی نمائش كے دوران مختلف پبلشروں نے ايك دوسرے سے ملاقات كی ہے جس كے دوران لندن میں ايرانی كلچرل سنٹر نے تقريباً ۲۳ پبلشروں سے بات چيت كی ہے اور زيادہ تر یہ نشستیں اسلامی جمہوریہ ايران كے اسٹال میں ہوئی ہیں۔
اس اہم ثقافتی واقع میں اسلامی جمہوریہ ايران نے بھی اپنا اسٹال لگا كر ايران میں چھپنے والی بہترين كتابوں كو پيش كيا ہے اور ان كتابوں میں سے زيادہ تر انگريزی زبان كی كتابیں ہیں۔
دنيا كے ۷۰ ممالك كے ۲۰۰ سے زائد پبلشروں نے اس نمائش میں شركت كرتے ہوئے اپنی كتابوں كو پيش كيا ہے۔
777642

نظرات بینندگان
captcha