مصر كے شيخ القراء كی مجلس ترحيم جامعہ الازھر كے مسئولين كی عدم موجودگی میں منعقد ہوئی

IQNA

استاد شعيشع كے خاندان كی كڑی تنقيد ؛

مصر كے شيخ القراء كی مجلس ترحيم جامعہ الازھر كے مسئولين كی عدم موجودگی میں منعقد ہوئی

23:50 - June 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2144200
بين الاقوامی گروپ : شيخ القراء ابو العينين شعيشع كے خاندان نے كل ۲۴ جون بروز جمعۃ البارك كو شيخ القراء كی مجلس ترحيم میں الازھر اور حكومتی نمائندوں كی عدم شركت پر كڑی نكتہ چينی كرتے ہوئے اس لا پرواہی كا منشا مصر میں دينی اقدار كے كم رنگ ہونے كو قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ القراء ابو العينين شيعشع كی مجلس ترحيم كل بعد از ظہر قاہرہ كے نزديك نصر ٹاؤن میں واقع مسجد خلفاء الراشدين میں اس حال میں منعقد ہوئی كہ جامعہ الازھر كے مسؤلين ، حكومتی حكام اور مختلف سياسی جماعتوں كے نمائندے اس مجلس ترحيم میں شريك نہیں تھے ۔
814455
نظرات بینندگان
captcha