قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق " asidcom "ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ساتویں حلال مصنوعات سيمينار " WHF " سرمایہ كاری كے عنوان سے دنيا كے مختلف ممالك كی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہوگی۔شركت كرنے والے تجارتی معاملات كی وسعت اور حلال مصنوعات كمپنيوں كے پروڈيوسركے درميان تبادلہ خيال كریں گے۔
اس اجلاس میں حلال مصنوعات كی نمائش كے علاوہ تازہ ترين ٹيكنالوجی كی پيداوار، اسلامی شريعت كے مطابق ، مختلف ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔
فرانس كی "سالوينٹس حوصلہ افزائی اور مسلم صارفين سے حمايت" (ASIDCOM)تنظيم نے بھی اپنا بيان جاری كيا ہے كہ ہمارے نمائندے بھی اس اجلاس میں شركت كریں گے اور گول ميز كانفرنس میں مختلف موضوعات پر بحث كریں گے۔
اسی طرح نویں حلال مصنوعات كی بين الاقوامی نمائش گاہ 3 اور 4 اپريل 2012ء كو كوالالامپور اس ملك كے دارالحكوت میں منعقد ہوگی۔
ياد رہے كہ چھٹی عالمی حلال مصنوعات كا سيمينار " حلال اقتصاد كی طرف، عالمی بازار میں پاور"كے موضوع كے ساتھ 3 اور 4 اپريل كو 900 اقتصادی كمیٹيوں كی شخصيات، مفكرين، اور مختلف حكومتی شخصيات اس سيمينار میں شركت كریں گے۔
953320