مسجد الاقصی كے قبة الصخرہ پر اسرائيلی پرچم اس كی اسلامی حيثيت كے لیے خطرناك ہے

IQNA

مسجد الاقصی كے قبة الصخرہ پر اسرائيلی پرچم اس كی اسلامی حيثيت كے لیے خطرناك ہے

20:59 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338046
بين الاقوامی گروپ :مسجد اقصٰی كے قبة الصخرہ پر اسرائيلی پرچم لہرانے كے خلاف بيت المقدس كے مفتی اعظم نے عالم اسلام سے مطالبہ كيا ہےكہ بيت المقدس اور مسجد اقصی كی نجات كے لیے سنجيدہ كوششیں كی جائیں كيونكہ صہيونيوں كا اقدام اس مبارك مسجد كی اسلامی حيثيت كے كیے خطرناك ہے ۔
ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بحرين نے شائع ہونے والے اخبار ﴿الوسط﴾ سے نقل كيا ہے بيت المقدس كے مفتی شيح محمد حسين نے كہا قبة الصخرہ كے قريب اسرائيلی پرچم مسجد الاقصی كی اسلامی حيثيت كے خلاف ہےعالم اسلام اور مسلمان اقوام كو بيت المقدس كی نجات كے لیے سنجيدہ كوششیں كرنی چاہیے۔
بيت المقدس كے اوفات كے ڈائريكٹر شيخ عزام الخطيب نے بھی اس بارے میں اعلان كيا ہے كثير تعداد میں اسرائيلی فوجيوں اور خصوصی دستوں كی موجودگی میں قبة الصخرہ پراسرائيلی پرچم لہرايا گيا۔
شيخ عزام الخطيب اس اقدام كو اشتعال انگيز اور خطرناك قرار ديتے ہوئے مزيد كہا ۲۸ مئی كو ۱۸۰ سے زيادہ اسرائيلی فوجی اور خصوصی دستے قبة الصخرہ كے صحن میں داخل ہوئے اورايك بڑا پرچم اس حرم شريف كے سامنے لہراديا انہوں نے كہا پرچم كے بڑے يا چھوٹے ہونے كا مسئلہ نہیں ہے خود پرچم كا لہرانا ايك خطرناك اشتعال انگيز اقدام ہے۔
1019404
نظرات بینندگان
captcha