ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "اخبار مصر" كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لاكھوں افراد پر مشتمل یہ مظاہرے ١۲ تحريكوں اور انقلابی الائنس كی جانب سے كال كے بعد منعقد كیے گئے ہیں اور آج قاہرہ كے التحرير چوك اسی طرح ملك كے ديگر صوبوں میں فوجی كونسل كے حالیہ اقدامات اور فيصلوں كے خلاف احتجاج كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ رہے كہ آج صبح مظاہرين نے التحرير چوك میں جمع ہو كر فوجی كونسل كے خلاف نعرہ بازی كی ہے اور آئين میں ترميم كے قانون كو كالعدم قرار دينے ، پارليمنٹ توڑنے كے حوالے سے عدالتی حكم كو واپس لينے اور عدالتی حكم صادر كرنے كے حوالے سے فوجی كونسل كو اختيارات نا دينے كا مطالبہ كيا ہے ۔
1035317